• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ جلوس ہائے میلاد کے انعقاد کیلئے مثالی انتظامات کرے،متحدہ میلادکونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری‘ صدرمرزاارشدالقادری، سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی اور بانی رکن الدین ندیم حامدی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے یکم سے 12 ربیع الاول تک تین درجن سے زائد جلو س ہائے میلاد کا اہتمام کیا جائے گا جنکی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، 13 اگست جمعرات4 بجے سہ پہر استقبال ربیع الاول کے عنوان سے چوک نواں شہر سے پریس کلب تک ’’متحدہ میلاد مارچ‘‘ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ جلوس ہائے میلاد کے انعقاد کیلئے مثالی انتظامات کرے،ڈپٹی کمشنر اورسی پی او صاحبان متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کے ساتھ شہر میں جلوسوں کے روٹس کا خود وزٹ کریں اور سکیورٹی مسائل کا جائزہ لے کر جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کریں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے تمام روٹس کی مرمت، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، مناسب روشنی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، مؤثر ٹریفک پلان، ریسکیو 1122، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، اس موقع پران کے ساتھ سینئر وائس چیئرمین علامہ امیر اظہر سعیدی، علامہ سعید اختر قادری ،پیر مرزا افضال نقشبندی، پیر مظہر صدیق چشتی،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر دلاور مستانہ ،راؤ شفیق، قاری لیاقت سعیدی، عبدالحمید البدری ،غلام مرتضیٰ،دانش مرزا، رمضان گولڑوی ،مشہود الدین حامدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید