ملتان( سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کےعرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کے رہائشی کیمپوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کیمپوں میں فراہم کی جانے والی رہائش، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زائرین کی سہولت، رہنمائی اور تحفظ کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مؤثر رکھے جائیں،انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران امن و امان کا قیام اور زائرین کو پرامن ماحول فراہم کرنا ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔