ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کی ٹیم نے میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر میں چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں مبینہ جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات پکڑ لیں، ایف آئی اے کی ٹیم کے مطابق میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرمیں ایک اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہوئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، برآمد ہونے والی ادویات کو ڈرگ انسپکٹر اور متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز کی موجودگی میں مروجہ قوانین کے مطابق سیل کر دیا گیاجبکہ شواہد قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔