ملتان (سٹاف رپورٹر)انگریزی تربیتی کورس میں غیر حاضری، محکمہ سکولز ملتان کی سخت کارروائی، ایک استاد معطل، پانچ کو شوکاز نوٹس جاری، جاری مراسلوں کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول سمندری سادات، ملتان کے استاد سید محسن رضا کو پیکٹا رنگیل پور، ملتان میں 20 جولائی 2026 سے شروع ہونے والے لازمی انگلش لینگویج پروفیشنلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تربیت میں شرکت نہ کی محکمہ نے انھیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔دریں اثنا محکمہ نے انگریزی تربیت کے پہلے سیشن سے غیر حاضر رہنے والے مزید پانچ اساتذہ جویریہ الیاس، شہزاد اسلم، عمر فاروق، رشید اکبر اور فہیم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے کہ یہ اساتذہ کو 23 جولائی کو دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں متعلقہ دفتر میں پیش ہو کر اپنی غیر حاضری کی تحریری وضاحت جمع کرائیں ۔