• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری و ڈکیتی کی48وارداتوں میں شہریوں کے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوںاور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں وحید کا موبائل فون، علی کی موٹرو گاڈر، عبداللہ کے 49ہزار روپے اور آدھا تولہ زیور چوری ہو گیا جب کہ اشفاق کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں شہزاد سے مسلح ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عبداللہ سے 50ہزار روپے، عرفان سے 60ہزار روپے، طلائی زیوراتو چاندی، عمران کے برتن، ذوالفقار علی کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے میں یعقوب کا انورٹر،راجہ رام کے علاقے میں اجمل کا انورٹروغیرہ اور سٹی جلال پور کے علاقے میں عبدالستار سے تین ڈاکو نقدی اور گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے، زبیر کی موٹرسائیکل، ہیبت خان کے بکرے چوری ہو گئے،صدر جلال پور کے علاقے میں مشتاق احمد سے ڈاکو 1لاکھ چھین کر لے گئے، عمران خان کا انورٹر و کھاد وغیرہ،وسیم کی بکری، بشیر احمد کے27ہزار چھ ماشے زیور وغیرہ،نذر حسین کے بکرے، گلگشت کے علاقے میں شاہد کی موٹرسائیکل اور ولید کا موبائل فون چوری ہو گیا، عامر سے دو ڈاکو 45ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ارسلان کے تین موبائل فونز، ڈی ایچ اے کے علاقے میں آصف کی نقدی 5لاکھ،ایک تولہ سونا، 20تولہ چاندی، کینٹ کے علاقے میں فیض ملک کی موٹرسائیکل، جلیل آباد کے علاقے میں فرقان کا موبائل فون، چہلیک کے علاقے میں محبوب کے 1لاکھ 47ہزار چوری‘ عامر حسین کا موبائل فون جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا، مظفر آباد کے علاقے میں بشیر احمد کا سامان، یعقوب کا میٹر بجلی، تھانہ قطب پور کے علاقے میں عابد حسین کا موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ناصر اور اجمل کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے، حنظلہ اور جلیل سے مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، نیو ملتان کے علاقے میں عبدالعزیز کا موبائل فون چوری ہو گیا، ذیشان اور اس کے دوست سے ڈاکو1لاکھ 58ہزار اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے‘ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید