• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، خراب انڈے اور بیمارجانوروں کا گوشت تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی قوانین نظر انداز کرنے والے عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ملتان اور خانیوال میں بیکریز، ریسٹورنٹس، پکوان سنٹرز اور غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف کارروائیاں، خراب انڈے اور بیمار جانوروں کا گوشت تلف، متعدد فوڈ پوائنٹس بند جب کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں چونگی نمبر 14، پل واصل، سورج کند روڈ، نیو ہاؤسنگ کالونی، چوک کمہاراں والا اور ریلوے روڈ پر بیکریز، پکوان سنٹرز، ریسٹورنٹس اور پولٹری شاپس پر انسپکشن کی،کارروائی کے دوران 13 درجن سے زائد خراب اور ٹوٹے انڈے تلف کیے گئےجب کہ بیکری مصنوعات کی تیاری میں خراب انڈوں کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات، آلودہ فریزر میں خوراک ذخیرہ کرنےپر 2 بیکریز، ایک پولٹری شاپ، ایک ریسٹورنٹ اور ایک پکوان سنٹر کو اصلاح تک بند کر دیا گیا ، خانیوال کے علاقے 112 ٹن آر، بستی لکھویرا میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر 4 من ذبح شدہ بیمار جانوروں کا گوشت تلف کر دیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق گوشت انتہائی خراب، بدبودار، انسانی صحت کے لیے مضر اور ناقابل استعمال، جس پر سلاٹر ہاؤس مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔
ملتان سے مزید