• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی ملتان پولیس کی جانب سے سخت اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے،عرس کے موقع پر زائرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 1130 سے زائد پولیس افسران اور اہلکارشفٹ وائز ڈیوٹی پر مامور ہیں،دربار، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے،پولیس کی جانب سے مسلسل گشت، ناکہ بندی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جدید سکیورٹی آلات کے ذریعے جامع چیکنگ کا عمل جاری ہے، پولیس کی طرف سے عرس ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک الگ سے کنٹرول روم سی پی او آفس میں قائم کیا گیا ہے،گرمی کی شدت کے پیش نظر ملتان پولیس کی طرف سے زائرین کے لئے ٹھنڈے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید