اسلام آباد( طاہر خلیل )قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ الیکٹرانک میڈیا کے بہتر ریگولیشن کے لیے اپنا ریگولیٹری میکانزم مضبوط کرے۔ کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر پیمرا ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں مسٹر پلین بلوچ، ایم این اے کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیمرا کونسلز آف کمپلینٹس اینڈ اتھارٹی کے کو میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ اٹھانے کو بھی کہا۔ کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر پیمرا ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں مسٹر پلین بلوچ، ایم این اے کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیمرا کونسلز آف کمپلینٹس اینڈ اتھارٹی کے ریگولیٹری مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیئرپرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) پیمرا نے کمیٹی کو اتھارٹی کے کام اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایکٹ کے تحت پیمرا کو الیکٹرانک میڈیا کو سہولت اور ریگولیٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔