کراچی (اسد ابن حسن) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ایڈمن کراچی رینج، احمد نواز نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ 76 ہیڈ کانسٹیبلز جن کے ڈومیسائل کسی ایک ضلع کے ہیں مگر وہ تعینات کسی اور ضلع میں ہیں ان کو ان کے ہی ضلع میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ زیادہ تر ہیڈ کانسٹیبلز کراچی کے مختلف تھانوں میں ہیڈ محرر تعینات تھے۔