کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں الاٹ شدہ زمینوں پر لینڈ گریبرز سےقبضہ ختم کرانے کا فیصلہ، ڈیٹا فراہم کرنے کے لئے اداروں کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی،صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں الاٹیز کو ان کے پلاٹس کا قبضہ نہ ملنا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کے سدباب کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کی جانب سے شدید تحفظات ہیں۔