کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ارلی چائلڈہد ٹیچر کی بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ارلی چائلڈ ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے 55 یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی 584 خواتین امیدوار کامیاب قرار پائی ہیں۔