کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر میں ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتؐ چوک رکھنے کا اعلان کر دیا میئر نے میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش کی جائے گی ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی، روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کئے جائیں گے۔