اسلام آباد (ایوب ناصر، عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس محمد اعظم خان نے یاسر عرفات کی درخواست مذکورہ احکامات کے ساتھ نمٹا دی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے افراسیاب احمد رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست نے ایف آئی اے بھرتی کا ٹیسٹ دیا جو کہ آؤٹ آف سلیبس تھا۔