• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوراب اور مستونگ میں فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز نے سوراب اور مستونگ میں آپریشنز کرتے ہوئے دو خودکش بمبار خواتین کو گرفتار کر لیا، جبکہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ایک سہولت کار بھی گرفتار،صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری سے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید