• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، وسائل بھی مہیا کررہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر، اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، انڈیا دہشتگردوں کو وسائل بھی مہیا کررہا ہے ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے سے روکے،وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے بھرپور وسائل کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبے مساوی ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا،کراچی سے چمن تک دو رویہ سڑک کا 300 ارب روپے کا منصوبہ اگلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز ’’ بلوچستان نیشنل ورکشاپ‘‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحرک، ترقی پسند اور شاندار مستقبل کیلئےسکائی 47 منصوبہ انتہائی اہم پیش رفت ہے،مشکلات اور چیلنجز کا امید اور حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں،یہ منصوبہ پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے اور ملک کو ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا،متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں۔افتتاحی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید