اسلام آباد(عاطف شیرازی) پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل ایک بار پھر مہنگا ہو گیا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔ قیمتوں کے حوالے سےاوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اعلامیہ پٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت335 روپے 18پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 383روپے 46پیسے مقرر کر دی گئی ۔نئی قیمتوں کا اطلاق اج سے ہوگا۔