• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

اسلام آباد( رانا غلام قادر/ صالح ظافر) پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ،کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا ۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔دریں اثنا اسلام آباد سے صالح ظافر کی رپورٹ  میں ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ  ۔ تھری اسٹار کے عہدے پر ترقی پانے والے سات لیفٹیننٹ جنرلز کو سپرسیڈ  کر دیا گیا ہے،ذرائع نے اشارہ دیا کہ پاک فوج کے اعلیٰ سطح پر معمول کی تبدیلیاں اور ترقیاں رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں سامنے آئیں گی۔ 

اہم خبریں سے مزید