• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی خود کو محمد علی کلے سے تشبیہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ  نے خود کو محمد علی کلے سے تشبیہ دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باکسنگ لیجنڈ محمد علی کلے کی 1974ء کی مشہورِ زمانہ "رمبل ان دی جنگل" مقابلے کی وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد علی نے جارج فورمین کے تابڑ توڑ حملوں کو برادشت کرنے کے بعد آٹھویں راؤنڈ میں انہیں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔اگرچہ اس پوسٹ کیساتھ کوئی کیپشن یا کسی مخصوص مخالف کا نام شامل نہیں، تاہم اس کا بظاہر پیغام علامتی ہے،ٹرمپ خود کو ایک ایسے فائٹر کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو مخالفین کے شدید حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہا ہے اور بظاہر مضبوط نظر آنے والے حریفوں کو آخر کار شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔

اہم خبریں سے مزید