• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیئے

  اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیئے،سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اپنے کسانوں سے ربیع کی فصل کی گندم 35 سو روپے فی جالیس کلو گرام خریدنے کا فیصلہ کیا جب کی نان اسٹیک ھولڈرز نے کالے دھن سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت سینتالیس سو سے 4850 روپے  فی چالیس کلو گرام کر دی ھے صوبوں کے محکمہ خوراک ان گندم ذخیرہ کرنے والے مافیا کے آگے بوجوہ بے بس ھو گئی ھے کیا صوبوں کے وزرائے  اعلی متعلقہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراھان سے ان کی ناکامی کی باز پرس نہیں کرینگے کیونکہ جمعہ 24 جولائی کو غیر قانونی گندم کا ذخیرہ کرنے والون نے 35 سوروپے فی چالیس کلو گرام سرکاری خرید کی گندم کھلم کھلا اوپن مارکیٹ میں ھزار سے سوا ھزار روپے فی چالیس کلوگرام محکمہ خوراک کے سامنے فروخت کی ھے اور کراچی سے لاہور، راولپنڈی/ اسلام آباد/ پشاور اور دوسری منڈیوں میں گندم کے جو نرخ ریکارڈ کئے گئے وہ سینتالیس سو سے4850  روپے تک ذخیرہ اندوزوں  نے پہنچا دئیے کراچی ، پورٹ قاسم کورنگی میں  11650سے 11700روپے سو کلو گرام حیدر آباد کوٹری 11400/ روپے سے 11500روپے فی سو کلوگرام  راولپنڈی اسلام آباد میں 4750 روپے فی چالیس کلو گرام ٹیکسلا واہ کینٹ اسلام آباد راولپنڈی میں 4850 روپے فی چالیس کلوگرام رحیم یار خان میں 4600 روپے لاہور میں 4650 روپےگوجرانولا  میں 4650 روپے فی 40 کلو گرام پشاور میں 12650 روپے فی سو کلوگرام  سے تجاوز کر گئی۔

اہم خبریں سے مزید