اسلام آباد(عاطف شیرازی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 30 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ مانگی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ بنیادوں پر کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا جواز کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کے صارفین پر مرتب ہونے والے اثرات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس پالیسی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔