• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، ان لینڈریونیو سروس اور پاکستان کسٹم سروس کے 135 افسران کے تبادلے

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نےان لینڈریونیوسروس کے گریڈ 17سے 20کے 64 اور پاکستان کسٹم سروس کے71افسران کے تبادلے کر دیئے ،اس طرح گزشتہ روز مجموعی طورپر 135افسران کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ، ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسران میں آمنہ فیض بھٹی ، محمد بلال ملک ، شبانہ عزیز ، ڈاکٹرشازیہ گل کا تبادلہ کر دیاگیا ، گریڈ 19کے افسران میں محمد عرفان ، آمنہ کمال ، بلال حسن ،فیاض حسین ابڑو، عروج مہوش رضوی ، خاور صدیق ، چوہدری مرتضی ٰ علی اکبر ، عظمی ٰ وقار، حسن مبرور،عبدالمالک ، عمران سعید ، یاسرمنصور عالم ، ظل ہما ، بلال ضمیر ، غلام مصطفی ٰ ، نرجس شاہین علی ، درخشاں خالد اورافرا تبسم شامل ہیں ، گریڈ 18کے15افسران اور گریڈ 17کے 27افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 20کے جن افسران کے تبادلے کیے گئے ان میں عرفان جاوید ، امجد الرحمن ، شفقت علی خان نیازی ، اظہر حسین مرچنٹ ، بیلم رمضان ، سید علی عباس گردیزی ، متین عالم اورعمر شفیق شامل ہیں ، گریڈ 19کے 25کسٹم افسران ،گریڈ 18کے24افسران اور گریڈ 17کے14کسٹم افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید