• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی چین کی شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی کے وفد سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے چین کی شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ کو سندھ کے بنیادی ڈھانچے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ دعوت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین ژو شیانگ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران دی گئی۔ وفد میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے ڈائریکٹر وانگ ژین رونگ شامل تھے جبکہ تابانی گروپ کی نمائندگی چیئرمین حمزہ تابانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر حاتم تابانی، ڈائریکٹرز عبد الواسع تابانی اور ارحم تابانی اور جنرل منیجر ماجد نصیر نے کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے معاون خصوصی قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور چیئرمین سی ایم آئی ٹی بلال میمن نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید