• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران جنگ کے خاتمے کا کوئی واضح راستہ نظر نہ آنے پر شدید برہم

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ ایران جنگ کے خاتمے کا کوئی واضح راستہ نظر نہ آنے پر شدید برہم، وائٹ ہاؤس میں ایرانی قیادت پر تنقید میں آپے سے باہر ہوگئے، انہیں "غنڈے" و "پاگل" قرار دیا اور سخت زبان استعمال کی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے طویل ہونے اور اس کے خاتمے کا کوئی واضح راستہ نظر نہ آنے پر شدید برہم ہیں۔ ٹرمپ کے قریبی مشیروں کو خدشہ ہے کہ ایران جنگ ان کی صدارت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں حالیہ ایک اجلاس کے دوران ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "غنڈے" اور "پاگل" قرار دیا اور سخت زبان استعمال کی۔ ایک سینئر انتظامی عہدیدار کے مطابق صدر اب تہران کے خلاف "بدلہ لینے کے موڈ" میں ہیں اور سفارتی کوششوں کے کامیاب ہونے کے بارے میں بھی پہلے سے زیادہ شکوک کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید