• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کی سفارتی حکمت عملی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی، برطانوی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار کا کہنا ہے فیلڈ مارشل کی سفارتی حکمت عملی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی، پاک فوج سربراہ کی علاقائی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کا کردار بڑھانے کی کوشش ، سید عاصم منیر پاکستان کی خارجہ اور سلامتی پالیسی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی خارجہ اور سلامتی پالیسی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور حالیہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں نے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید