کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیٹرولیم کے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جانی چاہئے تاکہ کمزور طبقے کو موٴثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہسیاست کا میزان کارکردگی ہونا چاہئے بیانات اور نعرے نہیں ۔ سابق سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے البتہ ابھی بھی سفارتکاری کی جگہ باقی ہے لیکن بہت کم ہے۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔