اسلام آباد ( فاروق اقدس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہےاور افغان طالبان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مذاکرات اور اسلام اباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دیتے ہوئے 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی پاکستان میں میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ شنگھائی تنظیم کو آئندہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کو نئی عالمی اور علاقائی ضرورت کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا،کرغستان کے شہر چولپون آتا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایس سی او کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر رکن ممالک کو مبارکباد دی اور کہا کہ تنظیم گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے خطے میں امن و سلامتی معاشی تعاون رابطہ کاری اور ثقافتی ہم اہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔