• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی کے ڈاکٹر طفیل کو جامعہ کراچی کے وی سی کا اضافی چارج

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وہ 28جولائی سے یہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی چار سالہ مدت 28 جولائ کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل تین برس بطور قائم مقام جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی زمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔

اہم خبریں سے مزید