• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات جاری، 2 ہفتوں میں پہلی بار امریکا کا حملوں سے گریز

صنعاء، تہران ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ہفتوں بعد پہلی بار امریکا کا تہران پر حملوں سے گریز، امریکی نیوز ایجنسی ایکسیوس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے ایران جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایران پر حملے نہ کرنے کا حکم دیا ،امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا فیصلہ سفارت کاری کےلئے مزید گنجائش فراہم کرنے کی ان کی خواہش اور اس بات کا اعتراف، دونوں کو ظاہر کرتا ہے کہ بڑی جنگی کارروائیوں کی طرف واپسی کے علاوہ امریکی حملوں کی موجودہ سطح اپنی افادیت کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے،دوسری جانب سعودی عرب اوریمن کے حوثیوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں ، سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ پر حملے کئے ہیں جبکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرمکو کی تنصیبات سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ہے،حوثیوں نے جازان پر بھی میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے ، حملوں کے بعد سعودی عرب اور حوثیوں نے عمان میں مذاکرات کئے ہیں جبکہ ایران نے بھی فریقین سے بات چیت کی اپیل کردی ہے ،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان باب المندب سمیت علاقائی تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے ، یمن کی صورتِ حال کو "ایران سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 4جہازوں کو روک دیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب نےگزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،یونانی سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں یونانی فوج کے زیرِ انتظام فضائی دفاعی نظام نے روز یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل ینبع میں واقع آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیئے،ایران نے کہا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ کیسپین میں اس کے جہاز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے ،یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے بحیرہ کیسپین میں ایران کے لئے فوجی سامان لے جانے والے روسی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے،زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ ان طویل فاصلے کے حملوں کے دوران بحیرۂ کیسپین کے علاقے میں ایک روسی جنگی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے دعویٰ کیا ہےکہ تیل کی حالیہ فروخت سے ایران کو سالانہ متوقع آمدنی سے 60 فیصد زیادہ آمدنی ہوئی ہے،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالرکا تیل بیچا، جب کہ جنگ بندی کے دوران 6 ارب 50 کروڑ ڈالرکا تیل بیچا، ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے سینئرکمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے کہا ہےکہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ایرانی افواج امریکی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےہر لمحہ تیار ہیں اور ان کا انتظار کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عراقی فضائی دفاعی نظام نے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا ، امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کے قیام کےلئے اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں،قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے دوحہ میں مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید