• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے، وزیر تعلیم مستعفی، کاکروچ تحریک کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے گھٹنے ٹیک دئیے، وزیرِ تعلیم مستعفی، ʼکاکروچ تحریک کا احتجاج ختم کرنیکا اعلان، امتحانی پرچوں کے لیک پر شروع ہونے والی تحریک کامیاب ،حکومت نے طلبہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔جمہوریت جیت گئی، کاکروچ جنتا پارٹی ،راہول گاندھی نے طلبہ پر تشدد کی تحقیقات اور مودی سے معافی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے کے خلاف جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریک اس وقت کامیاب ہو گئی جب وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کے بعد طنزیہ نام رکھنے والی طلبہ تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ ان مطالبات میں وزیرِ تعلیم کی برطرفی، دوبارہ امتحان دینے پر مجبور کیے جانے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے فی خاندان معاوضہ، مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی اور دہلی پولیس و ریپڈ ایکشن فورس کی جانب سے مبینہ تشدد پر عوامی معافی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید