• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سب کیلئے مذاکرات کے دروازے کھولیں، آفاق احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ہر جگہ دہشت گردی جاری ہےجس میں ہماری افواج اور پولیس کے جوان روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو رہے ہیں، ہمارے پاس ایک مضبوط، طاقتور اور عظیم فوج ہے جس پر عوام کا اندھا اعتماد ہے، ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے، محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے فیلڈ مارشل سے گزارش ہےکہ وہ مذاکرات کا دروازہ کھولیں، بانیان پاکستان کی اولادیں ملک میں اجنبی کیوں، بلوچستان اورKPکے لوگ ناراض کیوں ہیں،مشرقی پاکستان کو الگ کرنے والا بھٹو تھا اور اب اس ملک کے خلاف پیپلز پارٹی سازش کر رہی ہے مشرقی پاکستان کو الگ کرنے والوں کے باقیات باقی ماندہ ملک اور صوبے کو بھی توڑنا چاہتے ہیں؟پاکستان کے آئین کےمیں نئے صوبے بن سکتے ہیں، اس پاکستان پر کسی سندھی یا کسی اور سے زیادہ حق میرا ہے۔ یہ بات انھوں نےہفتے کی شب لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سندھو دیش کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "سندھو دیش والے سن لیں، جو پاکستان بنانا جانتے ہیں وہ تم سے پاکستان بچانا بھی جانتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ طاقت کے استعمال کو روک کر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے جو ججز، ایکس سروس مین، سول سوسائٹی اور پارلیمنٹ پر مبنی ہو۔ یہ کمیٹی دہشت گردی کے محرکات، وجوہات اور مسائل تلاش کر کے ان کے حل کے لئےتجاویز دے۔ آفاق احمد نے کہا کہ گولی اور گولہ نفرت بڑھاتے ہیں جبکہ مکالمہ اتحاد اور قربتیں بڑھاتا ہے۔ فیلڈ مارشل سے بھی گزارش ہے کہ سب کے لیے مذاکرات کے دروازے کھولیں۔ ایسا کرنے سے ملکی مسائل، انارکی اور دہشت گردی جیسے مسائل حل ہوں گے اور اس سے پاکستان کی ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کیا کبھی سوچا کہ ملک کا یہ حال کیوں ہے؟اور بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے ہی ملک میں اجنبی کیوں ہیں؟ بلوچستان اور کے پی کے،کے لوگ ناراض کیوں ہیں؟ اگر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں تو اس سے کسی ادارے یا سیاستدان کی جیت یا ہار نہیں بلکہ ملک کی ترقی ہوگی۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے سوچ کر پاکستان آکر سجدہ شکر ادا کیا تھا۔ لیکن پنجاب اور سندھ سے آواز آئی کہ "آگے ہے پاکستان"۔ کسی نے اپنی نہری زمین پر ہمارے بزرگوں کو رکنے تک نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید