اسلام آباد ( فاروق اقدس ) سعودیہ، پاکستانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابط، آبی گزرگاہوں کے تحفظ پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا سفارتکاری کی اہمیت پر زور خطے میں تعمیری انگیجمنٹ امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فون پر خطے کی حالیہ صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔