اسلام آباد/لاہور( این این آئی)دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 108 روپے 67پیسے مقامی ٹیکسز اور مارجنز عائد ہیں جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 96 روپے 86پیسے کے مقامی ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پٹرول پر 80روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور 5روپے کلائمیٹ لیوی عائد ہے، اس کے علاوہ 7روپے 16پیسے فی لیٹر فریٹ ریٹ، 7روپے 87پیسے او ایم سی کا مارجن اور 8روپے 64پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔