• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان مضبوط رابطہ موجود

 اسلام آباد ( فاروق اقدس) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگرس کے اراکین مائیکل بامگارٹنر اور ریان زنکی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مضبوط رابطہ موجود ہے ،مثالی تعلقات  مضبوط ترین سطح پر،  انہوں نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار خصوصا امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا اسلام آباد  کے دورے کے دوران میڈیا کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگرس رکن مائیکل بامگارٹنر  نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور غزہ کے حوالے سے کوششوں کو سرا ہا انہوں نے عوامی سطح پر روابط اور کاروباری تعلقات میں اضافے کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اب روایتی سیکیورٹی تعاون سے اگے بڑھ رہے ہیں کانگرس رکن ریان زنگی نے بھی اسی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات اس سے بہتر کبھی نہیں رہے۔

اہم خبریں سے مزید