• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقسیم، سیاسی تنہائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کا پیسہ دبئی جانے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے پہلے بہادر آباد کے فنڈز اور اپنی وفاقی وزارتوں کا آڈٹ کرائیں،ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا راگ الاپنے والوں کو اب سیاسی تنہائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آنے کا شوق رکھنے والے ضرور اپنا شوق پورا کریں، موسم گرم ہے تو پانی ہم پلا دیں گے۔ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ 18 سال کا حساب مانگنے والے پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے سیاسی لانڈری سے دھلنے کا کتنا حساب دیا؟ ملک میں چار صوبے تو سنبھل نہیں رہے اور کمال صاحب کو نئے صوبوں کی پچکاریاں سوجھ رہی ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے سندھ کا پیسہ دبئی جانے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے پہلے بہادر آباد کے فنڈز اور اپنی وفاقی وزارتوں کا آڈٹ کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کا آئینی اور جغرافیائی نقشہ کسی رہنما کی ذاتی خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتا۔
اہم خبریں سے مزید