• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے بعد مودی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی اطلاعات

اسلام آباد (  فاروق اقدس ) بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق  وزیر تعلیم کے  استعفی کی شکل میں طلبہ کو حاصل ہونے والی کامیابی کو مودی حکومت کی ناکامی اور کمزوری سے تعبیر کیا جا رہا ہے ان اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے گاندھی خاندان کے دو بہن بھائی پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی جنہوں نے طلبہ تحریک کی کامیابی میں اہم اور غیر معمولی کردار ادا کیا اور اس دوران ان کی گرفتاری بھی ہوئی اور انہیں پولیس تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا  دھرمیندر پردھان کی استعفی کے بعد پرینکا گاندھی نے  بھارتی میڈیا کو اپنے ردعمل میں  گہری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت سی وجوہات سے بہت خوش ہوں لیکن اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آج ہمارے ملک کے لوگوں نے ان لوگوں سے اپنا ملک واپس لینا شروع کر دیا ہے جنہوں نے آئین کو تباہ کرنے اور عوام کی آواز کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے طلبہ کے پرامن تحریک کی تعریف کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ یہ ہندوستان کے نوجوانوں کی جیت ہے مجھے ان پر فخر ہے۔

اہم خبریں سے مزید