اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرولیم ڈویژن نےچوبیس جولائی کو اعلان کردہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتیں مزیددو روزکے لیے برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن نےوضاحتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ اختتام ہفتہ پلیٹس کی قیمتیں جاری نہیں ہوتیں جس کے باعث قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا۔