اسلام آباد ( فاروق اقدس) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی جو پاکستان میں پہلے سکیورٹی ڈیٹا سینٹر کی تقریب میں شرکت کرنے والے چینی وفد کے ہمراہ پاکستان آے تھے واپس چلے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں سفیر کی حیثیت سے ان کی مدت کا دورانیہ تین سال آئندہ دو سے تین ماہ میں مکمل ہونے پر نئے سفیر کے لیے علی اسد گیلانی کو ان کی جگہ سفیر نامزد کیا گیا ہے تاہم ان کی نامزدگی کے پہلے مرحلے کے طور پر ابھی ان کا ایگریما ( میزبان ملک سے رسمی منظوری کی دستاویز) چینی وزارت خارجہ کو ارسال نہیں کیا گیا علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈشنل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان واپس آنے پر خلیل ہاشمی کو وزارت خارجہ اہم ذمہ داری تفویض کی جاسکتی ہے۔