• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کی ناکہ بندی کے باوجود مندب میں جہاز رانی جاری، حملوں کا خوف

کراچی (نیوز ڈیسک)حوثیوں کی ناکہ بندی کے باوجود مندب میں جہاز رانی جاری، حملوں کا خوف ،کئی بحری جہاز یو ٹرن یا اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور،رواں ہفتے تین آئل ٹینکروں پر حملے کیے گئے۔ نیویارک ٹائمز کی شپنگ ڈیٹا پر مبنی رپورٹ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں اہم بحری راستے کی ناکہ بندی کے اعلان کے باوجود باب المندب کی آبنائے سے درجنوں تجارتی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے، تاہم مسلسل حملوں کے باعث جہاز رانی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید