• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ، ضبط شدہ اشیاء کی عوامی اور الیکٹرانک نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت ضبط شدہ اشیاء کی فروخت کے لیے شفاف عوامی نیلامی کا طریقہ کار وضع کرتے ہوئے الیکٹرانک ذرائع سے نیلامی کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پہلے فروخت کے اخراجات، پھر سیلز ٹیکس، دیگر ٹیکسز، واجبات، جرمانے اور سرچارج کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔ قانون کے مطابق کسی بھی شق کے تحت ضبط کی جانے والی اشیاء کو دیگر قانونی کارروائیوں کے علاوہ عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جبکہ بورڈ کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت الیکٹرانک ذرائع سے بھی نیلامی کی جا سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید