• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ریاست مخالف نعرے پانچ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانی ایم کیوایم اور موجودہ چیئرمین خالدمقبول صدیقی اور دیگر کے خلاف حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کے مقدمہ میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے گرفتار پانچ ملزم کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے پانچ گرفتارملزم کارکنوں کو انسداددہشت گردی کورٹ میں پیش کردیا۔عدالت نے پانچوں ملزموں کوعدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزموں میں سیدحمیدپاشا، محمدتحسین، محمدعمر،مرزاوسیم اور آفاق عالم شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید