• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر بنگلہ دیش شہاب الدین سنگین الزامات کے تحت مشکلات کا شکار، کسی بھی وقت گرفتاری کا خدشہ

اسلام آباد (صالح ظافر)سابق صدر بنگلہ دیش شہاب الدین سنگین الزامات کے تحت مشکلات کا شکار، کسی بھی وقت گرفتاری کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق صدر محمد شہاب الدین، جنہوں نے گزشتہ ہفتے شدید دباؤ کے باعث عہدہ چھوڑ دیا تھا، مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ڈھاکہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق، بنگلہ دیش کے اسٹیٹ ڈائیلاگ فورم نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں سابق صدر شہاب الدین کے مبینہ کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ، کالعدم عوامی لیگ کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات میں ان کے مبینہ کردار کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید