اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے عوامی سہولت سنٹرکی رابطہ افسر شمائلہ ناز نے کہاہے کہ اس سنٹر میں اس وقت 23 مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اگست 2026 تک ان خدمات کی تعداد بڑھا کر 35 کر دی جائے گی، جلد آٹو فکسیشن فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے، مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کے عمل میں انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز صحافیوں کو سنٹر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔