اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) فوج پر الزامات، NCCIA اسلام آباد نے نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آ ر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن نے سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد،پھیلایا،نورین نیازی نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں پاکستان کے ریاست اور اس کے اداروں بشمول مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے اور ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی، ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا، ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے ریاستی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا۔