کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عاصم خان نے ٹاپ سیڈ ہم وطن نور زمان کو 3-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ناصر اقبال نے حمزہ خان کو زیر کیا ۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز جیت لیے۔ چوتھے گیمز کے آخر میں ٹاپ سیڈ نور زمان نے انجری کے باعث میچ سے دستبردای کا اعلان کیا۔ ناصر اقبال نے حمزہ خان کو تین دو گیمز مات دی۔ مصر کے سلمان خلیل نے محمد نصیر کو تین صفر جبکہ مصر کے یاسین الشافے نے علی تولبا کو تین دو سے زیر کیا ۔ پیر کو پہلا سیمی فائنل عاصم خان اور سلمان خلیل جبکہ دوسرا ناصر اقبال اور یاسین الشافے کا ہوگا ۔