کراچی(اسٹاف رپورٹر) احسان محسود نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوںنے تھائی لینڈ میں جاری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ احسان محسود نے ابتدائی مرحلے میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی۔اس کے بعد سیمی فائنل کے انتہائی اہم مقابلے میں بھارت کے حریف کو مات دی، جبکہ فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔