• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باکسر خراب کارکردگی کے بعد گلاسگو میں غائب

کراچی(عبدالماجد بھٹی) انٹر نیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا غائب ہونا معمول کی بات ہے۔ گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمزپاکستان کو واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا، مرد باکسر ناکام رہے لیکن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ خراب کارکردگی کے بعدگلاسگو میں غائب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلاسگو میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر قدرت اللہ غائب ہونے کی وجہ پاکستان آنے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئے اتوار کو گیمز ختم ہونے کے بعدپاکستان باکسنگ ٹیم وطن واپسی کیلئے گلاسگو سے روانہ ہوچکی ہے ۔قدرت اللہ ٹیم کے ہمراہ جہاز میں سوار نہیں ہوئے۔پاکستان ٹیم گلاسگو سے وطن واپسی کا سفر کررہی ہے۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل (ر) ناصر تونگ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی باکسر کے غائب ہونے کا علم نہیں ہے۔لیکن ذرائع تصدیق کررہے ہیں قدرت اللہ نے واپس آنے سے گریز کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید