کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر ) مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔ مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل ہلال امتیاز فیصل امین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش کے صدر عدنان اسد، سابق گورنر معین الدین حیدر بھی موجود تھے ۔چیمپئن شپ 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل تھی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے نمبر تین سیڈ سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے دی۔