کراچی(عبدالماجدبھٹی)گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران پاکستانی باکسر قدرت اللہ کے لاپتہ ہونے کے بعدناروے جانے والے ’بیٹرفیوچرپاکستان‘ کےکیمپ سے 15 سالہ فٹبال کاکھلاڑی میران پیار علیلاپتا ہوگیا۔بیٹر فیوچر پاکستان کے مطابق کھلاڑی نےبیٹرفیوچرپاکستان کی انتظامیہ سےاجازت نہیں لی اور تاحال کھلاڑی کا سراغ نہیں مل سکا۔پاکستانی فٹبال کلب کے عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فٹبالر میران پیار علی ناروے کپ کیلیے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ تھا، ابتدائی میچز کھیلنے کے بعد وہ ہوٹل چھوڑ کر کہیں چلا گیا تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ناروے جانے والی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز دو روز قبل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق کھلاڑی نےاپنی مرضی سےکیمپ چھوڑا، زبردستی یا اغوا کاکوئی شبہ نہیں،کھلاڑی کے آخری بار دیکھے جانے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی پولیس کو مطلع کر دیا گیا تھا، جس نے فوری طور پر تلاش اور ضروری کارروائیوں کا آغاز کیا۔ناروےکپ 25جولائی تایکم اگست اوسلومیں کھیلاگیا تھا، کیمپ میں شرکت کرنے والے باقی تمام پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔بیٹرفیوچر پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کھلاڑی کے لاپتہ ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد نارویجن پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی، جس پر پولیس نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔