کراچی (عبدالماجد بھٹی)پاکستان نےبازی پلٹ کر ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف 26سال بعد ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہونے دیا ۔پاکستانی ٹیم نے75کا ہدف حاصل کرکے تین سال بعد لگا تارآٹھ ٹیسٹ ہارنے کے بعد بیرون ملک پہلی کامیابی حاصل کی۔ پورٹ آف اسپین میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان کی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت دوسرا ٹیسٹ 8وکٹ سے جیت کر سیریز برابر کردی۔ میزبان ٹیم117پر آئوٹ ہوگئی۔ عبداللہ شفیق کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بابر اعظم نے اپنی قیادت اور کارکردگی سے ناقدین کو چپ کرایا۔ دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم 24,24رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ امام الحق 9اور اذان اویس 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور جسٹن گریوز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔