• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کی قبر کشائی کیلئے 9 رکنی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی (بابر علی اعوان) محکمہ صحت سندھ نے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر میر رضا کی قبر کشائی اور جامع میڈیکو لیگل معائنے کے لئے دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کی شام سیکریٹری صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ قبل اذیں جمعرات کو دو میڈیکل پورڈ تشکیل دیئے گئے۔ آٹھ رکنی ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ پولیس سرجن نے تشکیل دیا جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا، جس نے جمعہ 7 اگست کو صبح 9 بجے طارق روڈ پر رحمانیہ مسجد سے ملحقہ قبرستان میں سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) کراچی کی موجودگی میں قبر کشائی کرنی تھی تاہم مرحوم کے والد نے قبر کشائی سےانکار کرتے ہوئے نئے میڈیکل بورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا جس کے بعدسول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر سیکریٹری صحت نے جمعے کی شام نو رکنی بورڈ دوبارہ تشکیل دیا۔ اس سلسلے میں جاری حکم نامے کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں طارق روڈ پر رحمانیہ مسجد سے متصل قبرستان میں دفن میر رضا کی قبر کشائی معزز سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ، ایسٹ کراچی کی موجودگی میں کی جائے گی۔ قبر کشائی کیلئے تشکیل دیے گئے بورڈ میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، سندھ میڈیکل کالج کے شعبہ فارنزک میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر و قائم مقام انچارج ڈاکٹر فرح وسیم، فارنزک ایکسپرٹ اور سی پی ایل سی کے شناخت پراجیکٹ سے وابستہ فارنزک آئیڈینٹی فکیشن ایکسپرٹ امیر حسن خان کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید